Header ADS

Header Ads

کپتان سرفراز کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا امکان

پاکستانی کپتان سرفراز احمد
تیزی کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا نام بنانے والے شان مسعود کے بارے میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر انہیں سرفراز کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز سے ٹیسٹ کپتانی واپس لینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے اور ان کی جگہ شان مسعود کے بارے میں لانے کی بات چیت چل رہی ہے۔ آنے والے جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم ترین میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں ٹیسٹ کپتان کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

شان مسعود اب تک 15 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 26.3 کی اوسط سے 797 رنز بنائے ہیں۔

یادرہے کہ ورلڈ کپ سے واپسی پر پریس کانفرنس کے دوران سرفراز نے کہا تھا کہ ان کا کپتانی سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ بورڈ نے ہی کپتان بنایا ہے اور وہی فیصلہ کریں گے ۔کپتان سرفراز نے 13 ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی سربراہی کی ہے جن میں سے صرف چار میں کامیابی ملی جبکہ آٹھ میں شکست کا سامنا رہا۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

Post a Comment

0 Comments