Header ADS

Header Ads

آسٹریلین ایوان میں کشمیر کی آزاد ی کی گونج، وادی میں بدترین انسانی المیے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

 آسٹریلین سینیٹر مہرین فاروقی
آسٹریلین ایوان میں کشمیر کی آزادی کی گونج اٹھ گئی ہے اور آسٹریلین سینیٹر مہرین فاروقی کشمیروں کے حق میں بول اٹھیں، وادی میں بدترین انسانی المیے کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے اس قدر دلیری سے بولیں کہ سب ارکان تائید کئے بنا نہ رہ سکے۔

آسٹریلین سینیٹر مہرین فاروقی کشمیروں کے حق میں بول اٹھیں۔ دنیا کی بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی جمہوریت کا پول کھول کر رکھ دیا۔ انہوں نے دنیا کو بتا دیا کہ وادی کشمیر کی حالت معمول پر نہیں ہیں، پورا کشمیر بھارت کے خلاف ہو چکا ہے کیونکہ مودی سرکار تمام سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر چکی ہے۔

پانچ اگست سے آج تک سڑکیں پر ہو کا عالم ہے، مسلسل لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر پہلو اور کاروبار متاثر ہورہا ہے، وادی کی ہر شاہراہ پر لاٹھیاں اور بندوقیں تھامے اہلکاروں کی قطاریں ہیں، جابجا بکتر بند گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق1989 سے اب تک پچاس ہزار کشمیری آزادی کی راہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہی واحد حل ہے، انہوں نے آسڑیلیوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

Post a Comment

0 Comments